28 اپریل 2018 - 13:22
برطانیہ میں مسجد کے باہر کار سوار کے حملے میں 2 افراد زخمی

برطانیہ میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسجد کے باہر ایک کار سوار نے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق برمنگھم میں ایک کارسوار نے مسجد کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال متقل کردیا گیا۔ دونوں زخمیوں کی عمریں 20 برس کے قریب ہیں۔ واقعے میں ملوث کار سوار کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور دہشت پھیلانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169